ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف پنجاب کی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ مریم نواز ساڑھے تین ماہ جیل میں گزار کر آبدیدہ ہوگئی جبکہ پی ٹی آئی کی خواتین گیارہ ماہ سے جیل میں ہیں۔
لاہور انسداد دہشت گردی عدالت میں ڈاکٹر یاسمین راشد نے میڈیا سے غیر رسمی کفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نومئی کا سیزن دوبارہ شروع ہوگیا ہے، ہمارے کارکنان کو 9 ماہ بعد نومئی کے مقدمات میں گرفتار کیا جا رہا ہے۔ ہمارے کارکن پرامن احتجاج کر تے ہیں ان کو گرفتار کر لیا جاتا ہے ، اب ان کو کس چیز کا ڈر ہے الیگشن میں انہوں نے دھاندلی کر کے حکومت بنا لی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ان کے خلاف دپشت گردی کے بے جا مقدمات درج کئے جاتے ہیں، ہمارے دور میں بلاول بھٹو نے لانگ مارچ کیا مولانا فضل الرحمان ، مسلم لیگ ن نے بھی لانگ مارچ کیا ہم نے کسی کو گرفتار نہیں کیا ، پرامن احتجاج کرنا سیاسی جماعتوں کا حق ہے ، سب کے ہی سامنے ہمارے مینڈیٹ کو چوری کیا گیا ۔ ہمارے جیتے ہوئے ایم پی اے اور ایم این اے کو ہرایا گیا ہے۔
ڈاکٹر یاسمین راشد کا مزید کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر کو میڈیٹ چوری کرانے پر سخت سے سخت سزا دینی چائیے بلکہ آرٹیکل 6 لگنی چائیے، مریم نواز ساڑھے تین ماہ جیل میں گزار کر آبدیدہ ہوگئی جبکہ پی ٹی آئی کی خواتین گیارہ ماہ سے جیل میں ہیں۔ ہمیں ابھی تک یہ نہیں پتہ کہ ہم نے کونسا جرم کیا ہے ، تحریک انصاف کی خواتین کو بغیر کسی ثبیوت گیارہ ماہ سے جیل میں رکھا گیا ہے۔