شیرافضل مروت ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے سامنے پیش

02:33 PM, 18 Mar, 2024

ویب ڈیسک: وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے ) کے سائبر کرائم ونگ کیجانب سے شیر افضل مروت کو جاری نوٹس کے معاملے میں اہم پیشرفت سامنے آگئی۔ 

تفصیلات کے مطابق شیر افضل مروت اسلام آباد ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے سامنے پیش ہوگئے۔ انہیں بیرسٹر عقیل ملک کی شکایت پر نوٹس جاری کیا گیا تھا۔ 

ایف آئی اے حکام کے مطابق شیر افضل مروت کو 9 مارچ کو کی گئی ٹویٹ پر طلب کیا گیا۔ ایف آئی اے نے شیر افضل مروت کا فون بھی منگوا لیا۔ شیر افضل مروت نے اپنا فون باہر جمع کروایا تھا۔ دوران انکوائری فون میں ثبوت کی بات کرنے پر انکوائری آفیسر نے فون منگوایا۔

مزیدخبریں