افغان باشندوں کی ملک بدری کا دوسرا مرحلہ شروع

03:01 PM, 18 Mar, 2024

 ویب ڈیسک: رمضان کے بعد غیر قانونی افغان شہریوں کی ملک بدری کا دوسرا مرحلہ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ 

ذرائع کے مطابق وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے پنجاب،کے پی کے ،سندھ  اور بلوچستان کواحکامات دے دئیے گئے ہیں، فیصلہ وفاقی سیکرٹری داخلہ کی زیر صدارت اہم ویڈیو لنک اجلاس میں کیا گیا ہے۔ 

ذرائع وزرات داخلہ کا کہنا ہے کہ اجلاس میں چاروں صوبوں کے سیکرٹری سمیت محکمہ داخلہ اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ تمام صوبوں کو افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز (اے سی سی) کی فہرستیں فراہم کی جائیں گی، فہرستیں پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ شیئر بھی کی جائیں گی، وفاقی حکومت کی جانب سے افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کا ڈیٹا مرتب کر لیا گیا ہے۔ فیز تھری میں افغان پی او  آر (Proof of Residence) کارڈ ہولڈرز کو ملک بدر کیا جائے گا۔

بریفنگ ذرائع کے مطابق اب تک 4 لاکھ سے زائد غیر قانونی غیر ملکی افغان باشندوں کو ڈی پورٹ کیا جا چکا ہے۔

مزیدخبریں