یو اے ای میں عید الفطر کب ہوگی ؟ بڑی پیشگوئی 

04:10 PM, 18 Mar, 2024

notype

(ویب ڈیسک ) متحدہ عرب امارات ( یو اے ای )میں ماہرین فلکیات نے عید الفطر کی تاریخ سے متعلق پیشگوئی کردی  ہے۔

 غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق  ایمریٹس آسٹرونومی سوسائٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین ابراہیم الجروان کا کہنا ہے کہ  رواں سال   عید الفطر بروز بدھ 10 اپریل کو ہونے کا امکان ہے۔جس کا مطلب  ہے کہ یواے ای سمیت سعودی عرب  میں 30 روضے ہونگے .

دوسری جانب کچھ میڈیا رپورٹس میں اس بات کا دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ پاکستان  میں  10 اپریل کو عید کا چاند نظر آنے کی پیشگوئی کی  گئی ہے جس کا مطلب ہے کہ پاکستان میں عید الفطر 11 اپریل کو ہونے کا امکان ہے۔

مزیدخبریں