طلبہ کی موجیں، موسم بہا رکی چھٹیوں کا اعلان ہوگیا

05:15 PM, 18 Mar, 2024

ویب ڈیسک: طلبہ کے لئے عیدالفطر سے قبل ایک اور سرپرائز،لاہور میں پنجاب یونیورسٹی نے موسم بہار کی تعطیلات کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان وہ ملک ہے جسے قدرت نے بہت دلفریب موسموں سے نوازا ہے کبھی موسم سرما ہے تو کبھی گرما،کبھی خزاں ہے تو کبھی بہار،سردیوں کی طویل اداس خاموشی کے بعد بہار کا خوبصورت اور دلفریب موسم پوری فضا کو بے شمار پھولوں کی خوشبو اور رنگوں سے معطر اور رنگین کر دیتا ہے اور آنکھوں کے سامنے خوشیوں کا ایک خوبصورت منظر رقص کرنے لگتا ہے۔

دوسری جانب لاہور پنجاب یونیورسٹی نے طلبہ کو خوشخبری سنا دی ہے، پنجاب یونیورسٹی نے چھٹیوں کا اعلان کردیا ہے، ترجمان پنجاب یونیورسٹی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پنجاب یونیورسٹی کے تدریسی شعبہ جات یکم اپریل سے 9 اپریل تک بند رہیں گے،بہار کہ چھٹیوں میں تدریسی شعبہ جات کا انتظامی عملہ بدستور ڈیوٹی پر ہو گا۔

مزیدخبریں