عمران خان سے مشاورت کئے بغیر کور کمیٹی کے اہم ترین فیصلے

11:39 PM, 18 Mar, 2024

ویب ڈیسک:تحریک انصاف کی کور کمیٹی کےاجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت اکیلے فیصلے کرنے کی مجاز نہیں اور اہم فیصلہ باہمی مشاورت اور بانی پی ٹی آئی کی حتمی منظوری سے مشروط ہے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق کورکمیٹی نے شیرانی گروپ اورایم ڈبلیو ایم کے ساتھ اتحاد نہ کرنا بڑی غلطی قرار دیا اور ارکان نے رائے دی کہ بلے باز کے ساتھ اتحاد کا فیصلہ اور  ٹکٹوں کی تقسیم کے فیصلے بھی بانی پی ٹی آئی کی مشاورت سے نہیں ہوئے۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم ڈبلیو ایم کے ساتھ اتحاد نہ کرنے کا فیصلہ درست نہیں تھا، سنی اتحاد کونسل کے بجائے شیرانی گروپ کے ساتھ اتفاق کرنا تھا۔

ذرائع کورکمیٹی کے مطابق کور کمیٹی نے سینیٹ کے لیے مرزا محمد آفریدی کے نام پر تحفظات کا اظہار کیا اور مرزا آفریدی کی 9 مئی اور بانی پی ٹی آئی کے اہل خانہ سے متعلق گفتگو پر سخت ردعمل دیا۔

ذرائع کور کمیٹی نے بتایاکہ مرزا محمد آفریدی کو پی ٹی آئی کی سپورٹ نہیں ہونی چاہیے، ان کے بجائے پی ٹی آئی کے اپنے امیدوار کو سینیٹ میں سپورٹ کیا جائے۔

مزیدخبریں