لاہور ہائیکورٹ: سزائے موت کے 2 قیدی بری

09:21 AM, 18 May, 2021

حسان عبداللہ

لاہور(پبلک نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے سزائے موت کے 2 قیدیوں کو بری کرنے کا حکم دے دیا۔

جسٹس شہرام سرور کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ وکیل صفائی نے موقف اختیار کیا کہ ٹرائل کورٹ نے تضاد کے باوجود سزائے موت کی سزا سنائی، قتل کیس میں دونوں افراد کو 2 دو بار سزائے موت کی سزا سنائی گئی، فہد گھمن اور گلفام 7 سال سے قید ہیں، قیدیوں کی بریت کی اپیل منظور کی جائے۔اس موقع پر سرکاری وکیل نے کہا ٹرائل کورٹ نے حقائق اور میرٹ پر سزا سنائی، عدالت ملزمان کی بریت کی اپیل خارج کی۔ بعدازں لاہور ہائی کورٹ نے ملزمان کی بریت کا فیصلہ سنایا۔

مزیدخبریں