پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے،18 مئی ، 2021

10:36 AM, 18 May, 2021

حسان عبداللہ
اپریل میں ترسیلات زر بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں، وزیر اعظم عمران خان کا سمندر پار پاکستانیوں سے اظہار تشکر،، کہا 10 ماہ کی 24 ارب 20 کروڑ ڈالر کی ترسیلات زر سے آپ نے گزشتہ پورے مالی سال کا ریکارڈ توڑ دیا،، اپریل میں ترسیلات زر 2.8 ارب ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچیں، کہا میں نے ہمیشہ مانا ہے کہ اوور سیز پاکستانی ہمارا سب سے بڑا اثاثہ ہیں۔۔۔غزہ کی تشویشناک صورتحال، شاہ محمود قریشی سفارتی مشن پر ترکی پہنچ گئے،، فلسطینی عوام پر صہیونی مظالم کے خلاف پاکستان اور ترکی کا اقوام متحدہ جانے کا فیصلہ، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کل ترکی، فلسطین اور سوڈان کے وزرائے خارجہ کے ہمراہ نیویارک جائیں گے،، مظلوم فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں آواز اٹھائیں گے، فلسطین کی صورتحال پر پاکستان کا نکتہ نظر پیش کریں گے۔۔۔۔غزہ پر اسرائیلی بربریت آخری حدوں کو چھونے لگی ، تازہ بمباری میں مزید درجنوں فلسطینی شہید، شہداء کی تعداد 200 سے تجاوز کر گئی،59 بچے بھی شامل، دس منٹ میں 60 حملے کئے، ایک ہی خاندان کی چاروں نسلیں ختم ہو گئیں۔ امریکی صدر جوبائیڈن نے جنگ بندی کی حمایت تو کی مگر ایک بار پھر اسرائیلی بربریت کو کلین چٹ بھی دے دی،، ادھر ترک صدر رجب طیب اردوان کہتے ہیں اسرائیل کی حمایت کرنے پر جو بائیڈن کے ہاتھ فلسطینیوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں، ہم فلسطین کی حمایت سے پیچھے نہیں ہٹ سکتے۔مظلوم فلسطینیوں سےاظہار یکجہتی کی قرارداد قومی اسمبلی میں متفقہ طور پر منظور، قرارداد وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے پیش کی، ایوان کا فلسطینیوں کے لیے آزاد اور خود مختار ریاست کا مطالبہ، مسجد الاقصیٰ پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت، سکیورٹی کونسل سے اسرائیلی جارحیت فوری رکوانے کے لیے اقدامات کا مطالبہ۔۔۔شہباز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت پر عمل درآمد کی درخواست پر اعتراض ختم، لاہور ہائیکورٹ نے درخواست سماعت کے لیے مقرر کرنے کا حکم دے دیا، شہبازشریف کے وکیل اعظم نذیر تارڑ نے کہا وفاقی حکومت عدالتی حکم کے ساتھ ایسے کرے گی تو نظام کیسے چلے گا۔۔۔عدالتی حکم کے باوجود ائیر پورٹ روکنا افسوسناک ہے۔۔۔۔
مزیدخبریں