”رنگ روڈ پر تحقیقات کیلئے نامعلوم شخص کا میسج آیا“

11:14 AM, 18 May, 2021

حسان عبداللہ

 اسلام آباد(پبلک نیوز) وزیراطلاعات فواد چودھری نے کہا وزیراعظم کو نامعلوم میسج آیا کہ راولپنڈی میں انجینئر ہوں،اسی نامعلوم میسج کی بنیاد پر تحقیقات شروع کی گئیں، رنگ روڈ منصوبے میں اربوں روپے کھائے نہیں بچائے گئے ہیں، رنگ روڈ انکوائری میں غلام سرور اور زلفی بخاری کا نام نہیں، زلفی بخاری نےنام نہ ہونے کے باوجود تحقیقات مکمل ہونے تک استعفیٰ دیا۔

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ کوئی اسکینڈل سامنے آتا ہے تو شفاف تحقیق کی جاتی ہے، یہی اصل تبدیلی ہے جو ہم لوگ چاہتے تھے،ن لیگ یا پیپلزپارٹی اقتدارمیں ہوتی تو کوئی انکوائری نہ ہوتی، رنگ روڈ منصوبے کی 2018 میں ابتدائی الاٹمنٹ کی گئی، وزیراعظم نے رنگ روڈ منصوبے کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا، ن لیگ والے تحقیقاتی رپورٹ پڑھ لیتے توغلط بیانی نہ کرتے۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے اپنی پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی ترکی میں موجود ہیں، وزیر خارجہ ترکی سے نیویارک جائیں گے۔

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ پاکستان نے فلسطین مسئلے پر واضح موقف اپنایا، فلسطینی قیادت نے پاکستان کے مؤقف کا شکریہ اداکیا، پاکستان فلسطین کو میڈیکل امداد بھیجے گا، مسلم امہ فلسطین کے حوالے سے پریشان ہے، وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب کامیاب رہا۔

مزیدخبریں