سکھر ( پبلک نیوز) شہر میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا معاملہ۔ سیپکو چیف سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ میں پیش۔ عدالت نے بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج کرنے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے حکم دیا ہے کہ بجلی کی چوری روکنے کے لیے سخت قدم اٹھائے جائیں۔ بجلی چوری میں سیپکو کا عملہ ملوث ہے۔ بجلی چور ایک کمرے میں دو دو ایئر کنڈیش چلا رہے ہیں۔
جسٹس آفتاب احمد گورڑ نے ریمارکس دئیے ہیں کہ جو بل ادا کرتا ہے وہ اے سی چلانے میں احتیاط کرتا ہے۔