پبلک نیوز ہیڈلائنز، شام 6 بجے،18مئی2021

01:01 PM, 18 May, 2021

شازیہ بشیر

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے رنگ روڑ کا معاملہ اٹھا دیا۔ رنگ روڑ معاملہ پر وزیر اعظم اور غلام سرور خان میں بحث ہو گئی

نیا پاکستان ہاوسنگ اسیکم کے حوالے سے پنجاب اسمبلی میں تحریری جواب جمع۔ نیا پاکستان ہاوسنگ اسیکم کے تحت پہلے مرحلے میں پنجاب کے نو شہروں میں گھر بناے جارہے ہیں

لاہور ہائیکورٹ نے سزائے موت کے 2 قیدیوں کو بری کرنے کا حکم دے دیا

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی احتساب پالیسی واضع ہے، تمام شہری قانون کی نظر میں برابر ہیں اب چاہے وہ اپوزیشن کے رہنماء ہوں یا کابینہ کے رکن، افسر شاہی سے تعلق رکھتے ہوں یا کسی بھی ادارے سے، الزامات لگیں گے تو تحقیقات ہوں گی اور جوابدہی کا اصول لاگو ہو گا۔ یہی نظام کی تبدیلی ہے جس کا وعدہ تھا

ڈیفنس میں قتل ہونے والی پاکستانی نژاد مائرہ کے معاملے پر مقتولہ کی دوست اقراء نے پولیس کو بیان دے دیا

مزیدخبریں