تعلیمی ادارے کب کھولے جائیں گے؟ اہم فیصلہ آ گیا

02:45 PM, 18 May, 2021

احمد علی

اسلام آباد (پبلک نیوز) این سی او سی کا اہم اجلاس منعقد کیا گیا جس میں وزارت صحت حکام کی جانب سے کورونا صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق فیصلہ بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس میں لے جانے پر اصولی اتفاق کیا گیا۔

این سی او سی کو بریفنگ دی گئی کہ ملک بھر میں بورڈ امتحانات ہر صورت ہوں گے۔ امتحانات اور بچوں کو پروموٹ کرنے سے متعلق فیصلہ بھی بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس میں ہو گا۔ بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس کا اجلاس طلب کیا جائے گا۔ سکول کھولنے سے متعلق حتمی فیصلہ بھی بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس میں ہو گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس کا اجلاس23مئی سے پہلے ہو گا۔ تجویز دی گئی ہے کہ نویں، دسویں، گیارہویں اور بارہویں کلاسز پہلے مرحلے میں کھول دی جائیں۔

مزیدخبریں