مالیاتی خسارہ میں کمی کیلئے حکومت نے ہاتھ پیر مارنا شروع کر دیئے

03:03 PM, 18 May, 2021

شازیہ بشیر

اسلام آباد ( پبلک نیوز) مالیاتی خسارے میں کمی کیلئے حکومت نے متبادل زرائع پر غور شروع کر دیا۔ کابینہ کی نجکاری کمیٹی کا اجلاس کل طلب کر لیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پی پی ایل اور او جی ڈی سی ایل کے مزید حصص کی فروخت پر غور کیا جائے گا۔ بجلی کی سرکاری تقسیم کار کمپنیوں کو نجکاری کیلئے موزوں بنانے کیلئے نجی شعبے کے حوالے کرنے پر غور کیا جائے گا۔ حکومت نے سرکاری کمپنیوں کی نجکاری سے قبل انکو مکمل با اختیار بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق تمام سرکاری کمپنیوں کو وزارتوں کے کنٹرول سے نکال کر نجی شعبے کی انتظامیہ کے حوالے کر دیا جائے گا۔ حکومت نے آئی ایم ایف کی شرائط کے تحت سرکاری کمپنیوں کی نجکاری کو تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزیدخبریں