اسلام آباد ( پبلک نیوز) ادارہ شماریات نے مردم شماری 2017 کے حتمی اعدادو شمار جاری کر دیئے ہیں۔
ادارہ شماریات کے مطابق پاکستان کی آبادی 20 کروڑ 76 لاکھ 84 ہزار 626 افراد پر مشتمل ہے۔ پاکستان کی آبادی 10 کروڑ 60 لاکھ 18 ہزار 220 مردوں پر مشتمل ہے۔ کل آبادی میں 10 کروڑ 13 لاکھ 44 ہزار 632 خواتین ہیں۔ خواجہ سراوں کی آبادی 21 ہزار 774 ہے۔
اعدادوشمار کے مطابق دیہی آبادی 13 کروڑ 20 لاکھ 13 ہزار 789 افراد پر مشتمل ہے۔ شہری آبادی 7 کروڑ 56 لاکھ 70 ہزار 837 افراد پر مشتمل ہے۔ پنجاب کی آبادی 10 کروڑ 99 لاکھ 89 ہزار 655 ہے۔ سندھ کی آبادی 4 کروڑ 78 لاکھ 54 ہزار 510 ہے۔ خیبرپختونخوا کی آبادی 3 کروڑ 50 لاکھ 8 ہزار 920 ہے۔
جاری کردہ رپورٹ کے مطابق بلوچستان کی آبادی ایک کروڑ 23 لاکھ 35 ہزار 129 ہے۔ فاٹا کی آبادی 49 لاکھ 93 ہزار 44 افراد پر مشتمل ہے۔ اسلام آباد کی آبادی 20 لاکھ 3 ہزار 368 ہے۔