پبلک نیوز ہیڈلائنز،رات9بجے،18مئی2021

06:18 PM, 18 May, 2021

شازیہ بشیر
ادارہ شماریات نے مردم شماری 2017 کے حتمی اعدادو شمار جاری کر دیئے ہیں۔ پاکستان کی آبادی 20 کروڑ 76 لاکھ 84 ہزار 626 افراد پر مشتمل ہے۔ پاکستان کی آبادی 10 کروڑ 60 لاکھ 18 ہزار 220 مردوں پر مشتمل ہے۔ کل آبادی میں 10 کروڑ 13 لاکھ 44 ہزار 632 خواتین ہیں۔ خواجہ سراوں کی آبادی 21 ہزار 774 ہے۔شہرقائد میں مٹی کے طوفان اور آندھی سے کچے مکانات کے ساتھ ساتھ بلندو بالا عمارتیں بھی متاثر ہوئیں۔ آئی چندریگر روڈ پر نجی بینک کے ہیڈ آفس کی شیشے کی دیواریں ہوا کے دباو کا مقابلہ نہ کر سکیں اور پتوں کی طرح گر گئیں۔سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 70 بدین ون میں ضمنی انتخاب کے لیے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ الیکشن کمیشن نے حلقے کے تمام پریذائڈنگ افسران کو ہدایات جاری کر دیں۔اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا ایرانی ہم منصب محمد باقر قالیباف کو ٹیلی فون، فلسطین کی موجود صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال، اسرائیلی جارحیت کے خلاف فلسطین کے لیے مل کر آواز اٹھانے پر اتفاق، اسپیکر قومی اسمبلی کی غزہ میں اسرائیلی حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت۔مالیاتی خسارے میں کمی کیلئے حکومت نے متبادل زرائع پر غور شروع کر دیا۔ کابینہ کی نجکاری کمیٹی کا اجلاس کل طلب کر لیا گیا۔دی پنجاب کمپلسری ٹیچنگ آف دی ہولی قرآن ترمیمی بل 2021 متفقہ طور پر منظورپاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن کے بقیہ میچوں سے متعلق پاکستان کرکٹ بورڈ حکام کو کامیابی مل گئی۔ متحدہ عرب امارات (یواے ای) حکومت نے گرین سگنل دے دیا۔
مزیدخبریں