وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ معیشت میں استحکام کے لیے زراعت کے شعبے میں چیلنجز درپیش ہیں۔ کسانوں کو سود سے پاک قرضے دیکر زرعی پیداوار کو بڑھایا جاسکتا ہے۔ مڈل مین کا کردار ختم ہونے سے کاشتکار کو اپنی پیداوار کا 35 سے 40 فیصد زائد مل سکتا ہے۔
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی "پاکستان ہاؤس" انقرہ (ترکی ) آمد، ترکی میں تعینات پاکستانی سفیر سائیرس قاضی نے وزیر خارجہ کا خیر مقدم کیا۔
پاکستان میں پانی کی قلت کا خدشہ سر اٹھانے لگا۔ ڈیموں میں پانی کا ذخیرہ صرف ایک ہفتہ تک کا رہ گیا ہے۔ ارسا کی جانب سے خطرہ کی گھنٹی بجا دی گئی ہے۔
ادارہ شماریات نے مردم شماری 2017 کے حتمی اعدادو شمار جاری کر دیئے ہیں۔ پاکستان کی آبادی 20 کروڑ 76 لاکھ 84 ہزار 626 افراد پر مشتمل ہے۔ پاکستان کی آبادی 10 کروڑ 60 لاکھ 18 ہزار 220 مردوں پر مشتمل ہے۔ کل آبادی میں 10 کروڑ 13 لاکھ 44 ہزار 632 خواتین ہیں۔ خواجہ سراوں کی آبادی 21 ہزار 774 ہے۔
عاصم اظہر نے اسرائیلی غلط دعویٰ پر تاریخی سبق سکھا دیا، اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ 3 ہزار سال پرانا ہے، عاصم اظہر نے آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے بتایا کہ پاکستان سے بھی ایک سال بعد زبردستی دنیا پر نمودار ہوئے ہو۔