عوام کو سرکس دکھانے والے بازیگر کا موت کے کنویں میں انتقال

08:24 AM, 18 May, 2022

احمد علی
راولپنڈی میں لکی ایرانی سرکس کے موت کے کنویں میں موٹر سائیکل چلانے والا بازی گر بخت الله شائقین کو اپنے فن کے جوہر دکھا رہا تھا کہ اچانک وہ توازن برقرار نہ رکھ سکا اور لڑکھتا ہوا نیچے جا گرا۔ موت کے کنویں میں بازی گر کیساتھ موجود اس کی بیٹی اور دیگر لوگوں نے اٹھا کر اسے فوری طور پر طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا اور دم توڑ گیا۔ اس حادثے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ حادثے کی ویڈیو میں یہ واضح دیکھا جا سکتا ہے کہ موت کے کنویں میں موٹر سائیکل چلاتے محنت کش بخت اللہ سے موٹر سائیکل لڑکھڑائی جس کے باعث کو شدید چوٹیں آئیں۔ دوسری طرف راولپنڈی پولیس حادثے سے لاعلم نکلی ہے۔ تھانہ مورگاہ کے ڈیوٹی محرر نے یہ بتایا کہ سرکس میں پیش آئے واقعے کی کوئی اطلاع نہیں دی گئی۔ ایونٹ آرگنائزر لکی ایرانی سرکس محمد ستار کہتے ہیں کہ حادثے میں زخمی ہونے کے باعث دم توڑنے والے ملازم کے خاندان کی سرکس انتظامیہ کی جانب باقاعدہ کفالت جائے گی۔
مزیدخبریں