معروف بھارتی اداکارہ کی کاسمیٹکس سرجری کے دوران موت

11:17 AM, 18 May, 2022

احمد علی
بھارت کی جنوب مغربی فلم انڈسٹری ’سینڈل ووڈ‘ کی کامیاب اداکارہ چیتنا راج نے محض 21 سال کی عمر میں اس دنیا کو الوداع کہہ دیا۔ اداکارہ کی موت کی وجہ پلاسٹک سرجری بتائی جا رہی ہے ۔ پچھلے سالوں میں پلاسٹک سرجری کا رجحان بہت بڑھ گیا ہے۔ خوبصورت اور پرفیکٹ نظر آنے کے مقابلے میں اداکارائیں اکثر سرجری کا سہارا لیتی ہیں۔ کئی سرجریوں میں موت کا خطرہ بھی رہتا ہے، اداکارہ چیتنا راج بھی ایسے ہی خطرے کا شکار ہو چکی ہیں۔ جی ہاں، میڈیا رپورٹس میں یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ اداکارہ کی موت پلاسٹک سرجری کے دوران ہونے والی غلطی کی وجہ سے ہوئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ پیر کو اداکارہ چیتنا راج کو چربی کم کرنےکی سرجری کے لیے ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ اس سرجری کے بعد اداکارہ کچھ بہتر محسوس نہیں کر رہی تھیں۔ شام تک ان کی طبیعت خراب ہونے لگی اور پھیپھڑوں میں پانی بھرنے لگا۔ اداکارہ زیادہ دیر تک درد برداشت نہ کر سکیں اور 21 سال کی عمر میں اس دنیا سے چل بسیں ۔ رپورٹس میں یہ بھی دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ چیتنا راج نے اپنے والدین کو سرجری کے بارے میں مطلع نہیں کیا اور وہ اپنے دوستوں کے ساتھ ہسپتال گئی۔ اب چیتنا کے والدین ڈاکٹر پر لاپرواہی کا الزام لگا رہے ہیں۔ اداکارہ کے والدین کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر کی غلطی سے ان کی بیٹی کی بے وقت موت ہوئی ہے۔ چیتنا کے اہل خانہ نے اسپتال کمیٹی کے خلاف قریبی پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی ہے۔ خیال رہے کہ چیتنا راج ٹی وی انڈسٹری کی مشہور اداکارہ تھیں۔ انہوں نے مشہور سیریل 'گیتا' اور 'ڈورسانی' جیسے ڈیلی سوپس میں اچھا کام کیا۔ چیتنا کے اچانک اس دنیا سے چلے جانے سے ان کے خاندان کو شدید صدمہ پہنچا ہے۔ چیتنا کے انتقال کی خبر سے ہر کوئی افسردہ ہے اور یہ بھی دکھ کی بات ہے کہ ایک نوجوان اداکارہ سرجری کے ذریعے وزن کم کرنے کے چکر میں جان کی بازی ہار گئی۔
مزیدخبریں