فاشسٹ حکومت نے جمہوریت، عدلیہ اور آئین کی حکمرانی کو مذاق بنا دیا ،عمران خان
10:57 AM, 18 May, 2023
لاہور: سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ موجودہ فسطائی بندوبست کی جانب سے ہماری جمہوریت، عدلیہ، آئین اور قانون کی حکمرانی کو مکمل طور پر ایک مذاق بنا کر رکھ دیا گیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ہمارے دیگر قائدین کی طرح شیریں مزاری کو ضمانت ملنے کے باوجود پھر سے گرفتار کر کے ایک دوسری جیل میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے کم و بیش 7500 کارکنان گرفتار کئے جا چکے ہیں جن میں بیشتر کو قانون کے مطابق عدالتوں میں پیش نہیں کیا گیا، گھروں میں (غیرقانونی طور پر) دھاوا بولا جا رہا ہے، اس وقت گھروں میں گھس کر خواتین اور مردوں کا اٹھایا جارہا ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ معیشت اور انسانی حقوق کے حوالے سے ہم پستی میں ڈوب گئے، یہ سب کچھ پی ٹی آئی کو اگلی حکومت بنانے سے روکنے کیلئے ہے۔