وزیراعظم شہبازشریف اورایرانی صدرنےبارڈرمارکیٹ کاافتتاح کردیا
02:17 PM, 18 May, 2023
اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف اور ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے پاک ایران سرحد مندپشین پر تجارت کے فروغ کیلئے بارڈر مارکیٹ اور بجلی ترسیلی لائن کا افتتاح کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بارڈر مارکیٹ کے قیام سے عوام کے لئے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے، منصوبے سے سمگلنگ کی روک تھام کی جا سکے گی، حکومت مزید 5 بارڈر مارکیٹس پر کام کر رہی ہے جن کو جلد تجارت کیلئے کھول دیا جائے گا۔ دونوں سربراہان نے 100 میگاواٹ گبد-پولان بجلی کی ٹرانسمیشن لائن کا افتتاح بھی کیا۔ گبد-پولان ٹرانسمیشن لائن وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی ذاتی دلچسپی کی بدولت ریکارڈ مدت میں تعمیر ہوئی، اس ٹرانسمیشن لائن کی تکمیل سے ایران کم لاگت بجلی کی مجموعی مقدار 204 میگاواٹ ہوگئی ہے جس سے وزیرِ اعظم شہباز شریف کا بلوچستان میں بلاتعطل بجلی کی فراہمی کا وعدہ پورا ہوا۔ دورے کے دوران وزیرِ اعظم اور ایرانی صدر کے مابین غیر رسمی ملاقات بھی ہوگی۔