کامن ویلتھ گولڈ میڈلسٹ نوح دستگیر بٹ کو نیشنل گیمز میں شرکت کی اجازت نہ مل سکی

05:31 PM, 18 May, 2023

احمد علی
لاہور: ویٹ لفٹنگ فیڈریشن نے کامن ویلتھ گولڈ میڈلسٹ نوح دستگیر بٹ کی رجسٹریشن روک دی ۔ تفصیلات کے مطابق کامن ویلتھ گولڈ میڈلسٹ نوح دستگیر بٹ کو پاکستان کو گولڈ میڈل دلوانے کی سزا، نوجوان ویٹ لفٹر کو نیشنل گیمز میں شرکت کی اجازت نہ مل سکی۔ ویٹ لفٹنگ فیڈریشن نے نوح دستگیر بٹ کی رجسٹریشن روک دی۔ پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن نے کہا ہے کہ نوح دستگیر بٹ کے والد غلام دستگیر بٹ مساوی فیڈریشن کے سپورٹر ہیں. نوح دستگیر بٹ کا کہنا ہے کہ میرا کسی مساوی فیڈریشن یا انٹرم کمیٹی کے ساتھ واسطہ نہیں، مجھ پر الزام ہے کہ میں کسی انٹرم کمیٹی کا حصہ ہوں جس میں کوئی سچائی نہیں۔انہوں نے کہا کہ نیشنل گیمز، اولمپکس گیمز، ایشین گیمز سمیت انٹرنیشنل ایونٹس میں شرکت سے محروم کردیا گیا ہے۔
مزیدخبریں