محکمہ تعلیم کا قابل اعتراض مواد پر پابندی لگانے کا فیصلہ
05:45 PM, 18 May, 2023
محکمہ تعلیم سندھ نے کیمبرج کی کتابوں میں شائع قابل اعتراض مضامین اسکولوں میں پڑھانے پر پابندی عائد کردی ہے۔ ایڈیشنل ڈاٸریکٹر کے مطابق اولیول کی سوشیالاجی کی کتاب میں ”ہم جنسی“ سے متعلق مضمون موجود ہے، مطالعہ پاکستان کی کتاب میں ”ہسٹری اینڈ کلچر آف پاکستان“ کا مضمون تاریخ کے حساب سے بے بنیاد ہے ۔ رفیعہ جاوید کا کہنا ہے کہ اس طرز کے مضامین کا پاکستان کے کلچر سے تعلق نہیں ہے ، تمام نجی اسکولوں کو ان مضامین کو کتب سے ہٹانے کا حکم جاری کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرز کے مضامین کا پاکستان کی ثقافت سے تعلق نہیں اس لیے اس مواد ہر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ خیال رہے کہ وفاقی وزارت تعلیم و پیشہ ور تربیت نے صوبوں کے محکمہ تعلیم کو ایک مراسلہ بھیجا تھا جس میں او لیول کے نصاب میں نامناسب مواد کی طرف توجہ مبذول کرائی گئی تھی۔