ویب ڈیسک: بورے والا میں خانہ بدوشوں کی بستی میں آتشزدگی سے متعدد جھگیاں جل گئیں۔
تفصیلات کے مطابق آگ لگنے کے بعد خواتین اور بچوں سمیت تمام افراد کو بحفاظت جھگیوں سے نکالا گیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق آتشزدگی سے موٹر سائیکل رکشہ اور خیموں میں موجود گھریلوں سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔
آگ لگنے کی وجہ بتاتے ہوئے ریسکیو حکام نے کہا کہ کچرے کو لگائی گئی آگ ہوا تیز ہونے کے باعث جھگیوں تک آپہنچی۔