ویب ڈیسک: معروف سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئیٹر کا مکمل طور پر خاتمہ ہو گیا ہے، ایکس کے بانی ایلون مسک نے ٹوئیٹر کا نام و نشان ختم کرنے کے عزم کو یقین میں بدل دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ٹوئٹرخریدنے کے بعد سے ایلون مسک کی جانب سے اسے ری برانڈ کرنے کا اعلان کیا گیا تھا جبکہ شروعات میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئیٹر کی ایپ کے ڈیزائن کو تبدیل کیا گیا تھا۔
جس کے بعد اب ٹوئٹرڈاٹ کام کی ویب سائٹ کو بھی تبدیل کر کے ایکس ڈاٹ کام رکھ دیا گیا ہے، جس کا اعلان ایلون مسک نے ایکس پر کیا ہے۔
اپنے بیان میں ایلون مسک نے بتایا کہ تمام کور سسٹمز اب ایکس ڈاٹ کام پر میسر ہوں گے، جبکہ ٹوئیٹر ڈاٹ کام لنکز اب ایک ڈاٹ کام پر ری ڈائیریکٹ ہو جائیں گے۔
جبکہ ساتھ ہی ایکس صارفین کو واضح بھی کیا کہ ہم یو آر ایل تبدیل کر رہے ہیں تاہم ایکس صارفین کی پرائیوسی اور ڈیٹا پروٹیکشن سیٹننگ پہلے جیسی ہی رہے گی۔
واضح رہے گزشتہ سال ایلون مسک کی جانب سے ٹوئیٹر ویب سائٹ کو بھی ری برانڈ کرنے کا اعلان کیا گیا تھا، ان کا کہنا تھا کہ یہ صرف اب یہ صرف کمپنی نام تبدیل نہیں کر رہی ہے۔