ویب ڈیسک: وزیرتعلیم پنجاب نے بھی کرغیزستان میں پاکستانی طلباء پر تشدد اور ہنگامہ آرائی کے واقعات پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے کرغز ادارے پاکستانی طلبہ کو تحفظ فراہم کریں اور کرغز حکومت پیدا شدہ صورتحال کی فی الفور روک تھام کرے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم پنجاب نے کرغستان میں پاکستانی طلبہ پر تشدد اور ہنگامہ آرائی کے واقعات پر اظہار تشویش کرتے ہوئے اپنے ٹویٹ میں کرغیز حکومت سے کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
وزیر تعلیم پنجاب کا کہنا ہے کہ کرغیزستان حکام پاکستانی طلبہ کی حفاظت یقینی بنائیں۔ کرغیزستان میں موجود پاکستانی سفارتخانہ اپنا موثر کردار ادا کرے۔بشکیک سے پاکستانی طلبہ کی خوفناک اور دل دہلا دینے والی تصاویر آ رہی ہیں۔ قانون نافذ کرنے والے کرغز ادارے پاکستانی طلبہ کو تحفظ فراہم کریں۔کرغز حکومت پیدا شدہ صورتحال کی فی الفور روک تھام کرے۔