دوسال کےظلم کےباوجودعمران خان کی محبت کم نہ ہوئی،یاسمین راشد

01:54 PM, 18 May, 2024

ویب ڈیسک: سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ 2 سال کی ظلم اور جبر کے باوجود آپ لوگوں کے دل کی محبت کو کم نہیں کر سکے۔ عمران خان کو عوام سے دور رکھنے کی کوشش کرتے ہیں،بھول گئے ہیں کہ عزت اور ذلت اللہ کے ہاتھ میں ہے، عمران خان عوام میں اور زیادہ مقبول ہوتا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ 8 فروری کا عوام کا فیصلہ کیا ان کو دکھائی نہیں دیا، عمران خان کی ایک جھلک دیکھ کر عوام کا اُٹھنے والا شور بھی ان کو سنائی نہیں دیا؟؟کیا اپ لوگوں کے دل میں اس کی محبت کو سلاخوں کے پیچھے قید کر سکیں گے؟2 سال کی ظلم اور جبر کے باوجود اپ لوگوں کے دل کی محبت کو کم نہیں کر سکے۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ کیا لوگوں کو ڈرا دھمکا کر چادر چار دیواری کا تقدس پامال کر کے اس کی محبت پہ کانٹا لگا سکے ہیں؟ عمران خان پر کانٹا لگانے والے اس کو 7 فیصد مقبول کہنے والے اس کے خلاف پریس کانفرنس کرتے ہیں، عمران خان کو عوام سے دور رکھنے کی کوشش کرتے ہیں،بھول گئے ہیں کہ عزت اور ذلت اللہ کے ہاتھ میں ہے، عمران خان عوام میں اور زیادہ مقبول ہوتا جا رہا ہے۔

مزیدخبریں