کرغیزستان:پاکستانی طلباءدربدر،ہاسٹلزاوراپارٹمنٹس خالی کروالیےگئے

03:58 PM, 18 May, 2024

ویب ڈیسک: کرغیزستان میں پاکستانی طلباء کو زبردستی ہاسٹلز اور اپارٹمنٹس سے نکالا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے  مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر(ایکس) میں کرغیزستان سے ایک طالبعلم کی ویڈیوموصول ہوئی  ہے جس میں طالبعلم نے کہا ہے کہ ہمیں یہ کہتے ہیں کہ ہوسٹل خالی کردو۔ ہمارے ساتھی زخمی ہیں باہر بارش ہو رہی ہے ہم کہاں جائیں گے؟ ایمبیسی والے بھی تعاون نہیں کررہے۔

رپورٹ کے مطابق شر پسندوں کی جانب سے فلیٹ اپارٹمنٹ مالکان اور ہاسٹل انتظامیہ کو دھمکیاں دی گئیں ہیں کہ ہاسٹلز فوری طور پر خالی کروائے جائیں جس پر انھوں نے ہاسٹلز خالی کروا لیے ہیں۔ کچھ شر پسند ہاسٹلز کی ویڈیو بنا کر بھی لے گئے ہیں اور دوبارہ حملے کی دھمکی دی گئی ہے۔

مزیدخبریں