سب سے زیادہ پیسے کمانے والے کھلاڑیوں کی فہرست جاری، رونالڈو بازی لے گئے

04:44 PM, 18 May, 2024

ویب ڈیسک: امریکی جریدے فوربز نے کھیلوں کی دنیا میں سب سے زیادہ پیسے کمانے والے کھلاڑیوں کی فہرست جاری کی ہے۔ اس فہرست میں فٹبال، باسکٹ بال، گالف اور امریکی فٹبال کے ورلڈ کلاس کھلاڑی شامل ہیں۔

آئیے جانتے ہیں کہ کھیلوں کی دنیا میں سب سے زیادہ پیسے کمانے والے کھلاڑی کون سے ہیں۔

کرسٹیانو رونالڈو

کرسٹیانو رونالڈو دنیا کے سب سے مہنگے کھلاڑی ہیں جن کی دولت 26 کروڑ ڈالر سے زائد ہے۔ کرسٹیانو رونالڈو سعودی عرب کے فٹبال کلب النصر سے سالانہ 20 کروڑ ڈالر کی تنخواہ لیتے ہیں جبکہ اُن کی فٹبال کے میدان سے باہر کی کمائی 6 کروڑ ڈالر ہے۔

جون راہم

ہسپانوی گالفر جون راہم اس فہرست میں دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔ 29 برس کے گالفر کی آن فیلڈ کمائی 19 کروڑ ڈالر سے زائد ہے جبکہ فیلڈ سے باہر اُن کی دولت دو کروڑ ڈالر بنتی ہے۔

لائنل میسی

ارجنٹینا کے عظیم فٹبالر لائنل میسی بھی دنیا کے امیر ترین ایتھلیٹس میں سے ایک ہیں۔ فوربز کے مطابق امریکہ کی میجر سوکر لیگ (ایم ایل ایس) میں لائنل میسی کی آمد فٹبال کلب انٹر میامی کے لیے تازہ ہوا کا جھونکا ثابت ہوئی۔

لائنل میسی کی آن فیلڈ کمائی 6 کروڑ 50 لاکھ ڈالر ہے جبکہ اُن کی فیلڈ سے باہر کی کمائی 7 کروڑ ڈالر بنتی ہے۔

لیبرون جیمز

مشہور باسکٹ بال ٹیم لاس اینجیلس لیکرز کے سپرسٹار کھلاڑی لیبرون جیمز اس فہرست میں چوتھے نمبر پر ہیں جن کی دولت مشترکہ طور پر 12 کروڑ 80 لاکھ ڈالر بنتی ہے۔ لیبرون جیمز کی آن فیلڈ کمائی 4 کروڑ 82 لاکھ ڈالر ہے جبکہ اُن کی فیلڈ سے باہر کی کمائی 8 کروڑ ڈالر ہے۔

جیانس آنتتوکومپو

یونان سے تعلق رکھنے والے باسکٹ بال پلیئر جیانس آنتتوکومپو کی کل کمائی 11 کروڑ ڈالر سے زائد ہے۔ ملواؤکی بکس کے سپرسٹار کی آن فیلڈ کمائی 4 کروڑ 60 لاکھ ڈالر جبکہ فیلڈ سے باہر اُن کی کمائی 6 کروڑ 50 لاکھ ڈالر بنتی ہے۔

کیلین مباپے

فرانس کے سپرسٹار فٹبالر کیلین مباپے کی مجموعی دولت 11 کروڑ ڈالر بنتی ہے۔ 25 برس کے فٹبالر اگلے سیزن میں سپینش کلب ریئل میڈرڈ سے کھیلتے ہوئے نظر آ سکتے ہیں۔ پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی) کے کیلین مباپے کی آن فیلڈ کمائی 9 کروڑ ڈالر ہے جبکہ اُن کی آف فیلڈ کمائی دو کروڑ ڈالر بنتی ہے۔

نیمار

گزشتہ سال سعودی عرب کے فٹبال کلب الہلال میں شامل ہونے والے برازیلین سپرسٹار فٹبالر نیمار کی مجموعی کمائی 10 کروڑ 80 لاکھ ڈالر بنتی ہے۔ نیمار کی آن فیلڈ کمائی 8 کروڑ ڈالر ہے جبکہ آف فیلڈ اُن کی کمائی دو کروڑ 80 لاکھ ڈالر بنتی ہے۔

کریم بنزیما

سنہ 2022 میں بالن ڈور ایوارڈ جیتنے والے فرانسیسی فٹبالر کریم بنزیما کی کل دولت 10 کروڑ 60 لاکھ ڈالر ہے۔ ریئل میڈرڈ کو چھوڑ کر فری ایجنٹ کے طور پر سعودی عرب کے فٹبال کلب الاتحاد میں شامل ہونے والے کریم بنزیما کی آن فیلڈ کمائی 10 کروڑ ڈالر جبکہ آف فیلڈ کمائی 60 لاکھ ڈالر ہے۔

سٹیفین کری

امریکی باسکٹ بال پلیئر سٹیفن کری کی مشترکہ دولت 10 کروڑ 20 لاکھ ڈالر ہے۔ سٹیفین کری کی آن فیلڈ کمائی 5 کروڑ 20 لاکھ جبکہ آف فیلڈ کمائی 5 کروڑ ڈالر ہے۔

لمار جیکسن

امریکی فٹبال کے کھلاڑی لمار جیکسن دنیا بھر میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں دسویں نمبر پر موجود ہیں۔ لمارجیکسن کی کل کمائی 10 کروڑ پانچ لاکھ ڈالر ہے۔ اُن کی آن فیلڈ کمائی 8 کروڑ 85 لاکھ جبکہ آف فیلڈ کمائی 20 لاکھ ڈالر ہے۔

مزیدخبریں