عمران خان کیخلاف دائر کیس ایک سال بعد دوبارہ کھل گیا

06:08 PM, 18 May, 2024

(ویب ڈیسک)اسلام آباد ہائی کورٹ نے کاغذات نامزدگی میں مبینہ بیٹی ٹیریان جیڈ وائٹ کو ظاہر نہ کرنے پر بانی پی ٹی آئی کی نااہلی کے لئے دائر کیس ایک سال بعد سماعت کیلئے مقرر کردیا ہے ،  ٹیریان جیڈ وائٹ کیس کی سماعت کے لئےجسٹس طارق محمود جہانگیری کی سربراہی میں3 رکنی نیا لارجر بینچ تشکیل دے دیا ہے۔

 میڈیا کے مطابق ٹیریان جیڈ کو کاغذات نامزدگی میں چھپانے پر بانی پی ٹی آئی کے خلاف نااہلی کیس کی سماعت کے لئے اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیا لارجر بینچ تشکیل دے دیا ہے،جسٹس طارق محمود جہانگیری کی سربراہی میں تین رکنی نیا لارجر بینچ تشکیل دیا گیا ہے۔ 

بنچ میں جسٹس سرباب محمد طاہر اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز شامل ہوں گے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کا لارجر بینچ 21 مئی کو کیس کی سماعت کرے گا۔
بتایا گیا ہے کہ چیف جسٹس عامر فاروق نے خود کو ٹیریان جیڈ وائٹ کیس سے الگ کرلیا ہے، اس سے قبل چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کیس کی سماعت کررہا تھا، جسٹس محسن اخترکیانی اور ارباب محمد طاہر بھی لارجر بینچ کا حصہ تھے، دو ججز نے اپنے فیصلے میں ٹیریان کیس ناقابل سماعت قرار دیا تھا۔

یاد رہے کہ عمران خان پر مبینہ بیٹی کو کاغذات نامزدگی میں ظاہر نہ کرنے کا الزام ہے، شہری محمد ساجد محمود نے عمران خان کو نااہل کرنے کی استدعا کر رکھی ہے۔

مزیدخبریں