(مانیٹرنگ ڈیسک)پی ٹی آئی رہنما روف حسن نے علی امین گنڈا پور سے متعلق رانا ثناللہ کےبیان پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
نجی نیوز چینل کے پروگرام کی میزبان نے رانا ثنا اللہ کا ایک ویڈیو کلپ چلایا جس میں وہ پی ٹی آئی رہنمااور کے پی کے کے وزیراعلی کے بارے کہہ رہے ہیں کہ ’ تیس مار خاں ہے‘ ہوائی فائرنگ کررہا ہے اور کرنا کچھ بھی نہیں ہے‘ بالکل تابع داری کرے گا‘
اس پر پروگرام میں شریک پی ٹی آئی رہنما روف حسن نے رانا ثنا اللہ کو جواب دیتے ہوئےکہا ’ علی امین ‘ پی ٹی آئی کا آئیڈلوجیکل کارکن ہے اور ہمیں اس پر فخر ہے، رانا اثنا اللہ جا کر اپنا منہ شیشے میں دیکھے وہ کیا کررہا ہے۔ علی امین گنڈا پور چیف منسٹر ہیں انہوں نے فیصلے کرنے ہیں۔
روف حسن نے کہا کہ پارٹی نے اُن کو ’ ایمپاور ‘ کیا ہوا ہے، کس کو ’ کنسلٹ‘ کرتے ہیں وہ فیصلہ کریں گے، وہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ رابطے میں ہیں، پارٹی میں جو کچھ بھی ہوا ہے وہ خان صاحب کی مرضی سے ہوتاہے، علی امین گنڈا پور فیصلہ کریں گے کے معیشت کو کیسے آگے لے کر جانا ہے۔
وفاق کے پی کے کے فنڈز کو رکنا چاہتا ہے اور ہم ایسا ہونے نہیں دیں گے، شہباز شریف سے علی امین کی ملاقات کی بات کرتے روف حسن نے کہا ہم چاہتے تھے ایک فنکشنل تعلق رہے کیونکہ اہم ایک صوبہ ہیں، ہمیں ہمارے آفسز، چیف سکرٹری نہیں دے جارہے۔