دودھ میں ابال کر چند انجیریں پی لیں، حیرت انگیز فائدے
05:16 AM, 18 Nov, 2021
لاہور: (ویب ڈیسک) سردیوں کے موسم میں یہ ضروری ہے کہ آپ اپنے کھانے کے انداز کو تبدیل کریں۔ اس موسم میں ایسی چیزیں ضرور کھائیں، جو آپ کو صحت مند اور گرم رکھیں۔ ایسی حالت میں آپ انجیر اور دودھ کو خوراک میں شامل کر سکتے ہیں۔ غذائیت سے بھرپور انجیر کو سپر فوڈ سمجھا جاتا ہے۔ سردیوں میں انجیر اور دودھ پینے سے آپ کو کئی طرح سے فائدہ ہوگا۔ غیر صحت مند کھانے کی عادت کی وجہ سے اس موسم میں نزلہ، زکام، انفیکشن اور قبض کا مسئلہ ہوتا ہے۔ انجیر کا دودھ پینے سے آپ کے مسائل دور ہو جائیں گے۔ انجیر فائبر اور فائٹو نیوٹرینٹس سے بھرپور ہوتے ہیں۔ اس میں آئرن، کاپر، میگنیشیم، کیلشیم اور دیگر کئی وٹامنز بھی پائے جاتے ہیں۔ اگر آپ انجیر کو صحیح مقدار میں کھاتے ہیں تو یہ آپ کو قبض، بلغم، دمہ، ذیابیطس اور ہائی بلڈ پریشر کے مسائل میں مددگار ثابت ہوگا۔ سردیوں میں انجیر کو گرم دودھ میں ملا کر پینا آپ کے لیے بہت فائدہ مند ہوگا۔ انجیر کو رات بھر پانی میں بھگو دیں۔ اگلے دن صبح اس کا پیسٹ تیار کریں اور اس پیسٹ کو نیم گرم دودھ میں ملا کر پی لیں۔ آپ انجیر کے دودھ میں زعفران بھی شامل کر سکتے ہیں۔ انجیر کا دودھ قبض کا مسئلہ دور کرتا ہے۔ انجیر فائبر سے بھرپور ہوتی ہے۔ یہ میٹابولزم کو منظم کرتا ہے۔ سردیوں میں قبض کا مسئلہ اکثر ہوتا ہے۔ جو یہ مشروب پینے سے دور ہو جاتا ہے۔ سردیوں میں آپ ایسی بہت سی چیزیں کھاتے ہیں جو آپ کا وزن بڑھا سکتی ہیں۔ اگر آپ بڑھتے وزن سے پریشان ہیں تو انجیر کا دودھ پی لیں۔ اس کو پینے سے آپ کا معدہ دیر تک بھرا رہے گا اور آپ بار بار کھانے سے بچیں گے۔ اگر آپ انجیر کا دودھ رات کو پیتے ہیں تو اس سے سردیوں کے موسم میں آپ کے جسم کو گرمی ملے گی اور آپ اچھی نیند لے سکیں گے۔ اس سے آپ سردیوں کے موسم میں انفیکشن سے بھی بچ جائیں گے۔ اس موسم میں بہت سے لوگوں کو زکام اور فلو کا مسئلہ ہوتا ہے۔ انجیر کا استعمال اس میں فائدہ دے گا۔ ماہرین کے مطابق درجہ حرارت میں کمی کی وجہ سے آپ کی جسمانی سرگرمیاں کم ہو جاتی ہیں اور آپ اکثر غیر صحت بخش چیزیں جیسے چکنائی والی اور تلی ہوئی غذائیں زیادہ کھاتے ہیں۔ پانی کم پینا بھی بیماریوں کا باعث بنتا ہے۔ سردی کے موسم میں کھانے پینے کا خاص خیال رکھیں۔ سردیوں میں آپ موسمی پھل اور سبزیاں کھاتے ہیں۔ اس کے ساتھ اپنی روزمرہ کی خوراک میں خشک میوہ جات اور گری دار میوے شامل کریں۔ خشک میوہ جات میں بہت سے ایسے غذائی اجزاء ہوتے ہیں جو بیماریوں کو دور رکھتے ہیں۔