بنگلا دیش کیخلاف پہلا ٹی ٹوئنٹی، قومی ٹیم کا اعلان
08:03 AM, 18 Nov, 2021
لاہور ( پبلک نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بنگلا دیش کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی کے لیے 12 رکنی قومی ٹیم کا اعلان کر دیا۔پی سی بی کی جانب سے بنگلا دیش کیخلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کیلئے ٹیم کا اعلان سوشل میڈیا پر کیا گیا ہے۔ https://twitter.com/TheRealPCB/status/1461215312615981056?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1461215312615981056%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.geo.tv%2Flatest%2F269829- بابر اعظم ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ شاداب خان بطور نائب کپتان ٹیم کا حصہ ہونگے۔ قومی ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں محمد رضوان، فخر زمان، شعیب ملک، ، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، حیدر علی، خوشدل شاہ، محمد نواز اور محمد وسیم جونیئر شامل ہیں۔متحدہ عرب امارات میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کھیلنے والی ٹیم کا حصہ رہنے والے محمد حفیظ، محمد آصف اور عماد وسیم ٹیم میں شامل نہیں ہیں۔ محمد حفیظ نے بنگلا دیش کیخلاف سیریز سے قبل دستبردار ہونے کا اعلان کیا تھا جبکہ محمد آصف اور عماد وسیم کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کیلئے آرام دیا گیا ہے۔ واضحرہے کہ پاکستانی ٹیم ان دنوں دورہ بنگلا دیش کے دورہ پر ہے جہاں وہ میزبان ٹیم کے خلاف تین ٹی ٹونٹی اور دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا میچ 19 نومبر بروز جمعہ کو شیر بنگلا نیشنل سٹیڈیم، میرپور میں کھیلا جائے گا۔ پاکستانی ٹیم مایہ ناز بلے باز بابر اعظم کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ بنگلا دیش ٹیم کی قیادت محمد اللہ کریں گے۔ سیریز کا دوسرا ٹی ٹونٹی میچ 20 نومبر جبکہ تیسرا اور آخری میچ 22 نومبر کو کھیلا جائے گا۔دونوں ٹیموں کے مابین سیریز کا پہلا ٹیسٹ 26 سے 30 نومبر تک چٹا گانگ جبکہ دوسرا اور آخری ٹیسٹ 4 سے 8 دسمبر تک ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا۔