امریکی معیشت کمزور،چین دنیا کا امیر ترین ملک بن گیا
08:09 AM, 18 Nov, 2021
بیجنگ: (ویب ڈیسک) ایک حالیہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 120 کھرب ڈالرز کے اثاثوں کے ساتھ چین نے دنیا کا امیر ترین ملک ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ دو دہائیوں کے دوران امریکہ کی مجموعی دولت میں 50 کھرب ڈالر کا اضافہ ہوا۔ اس کے علاوہ جرمنی اور فرانس کی دولت میں 14، 14 کھرب ڈالرز برطانیہ، کینیڈا اور آسٹریلیا کی دولت میں 7،7 کھرب ڈالر، جاپان اور میکسیکو کی دولت میں 3،3 کھرب ڈالرز کا اضافہ ہوا ہے۔ تاہم چین کا حصہ 120 کھرب ڈالر ہو گیا ہے جو 20 سال قبل صرف سات کھرب ڈالر تھا۔ اس طرح چین کی مجموعی دولت میں 113 کھرب ڈالرز کا اضافہ ہوا ہے۔ اس کے مقابلے میں امریکہ کی مجموعی دولت میں بھی دوگنا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اس طرح یہ 90 کھرب ڈالر تک جا پہنچی ہے۔ 120 کھرب ڈالرز کے اثاثوں کے ساتھ چین نے دنیا کا امیر ترین ملک ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔ دنیا میں اس وقت مجموعی طور پر دولت کا حجم 514 کھرب ڈالرز ہے جو 2000ء میں صرف 156 کھرب ڈالر تھا۔ امریکی جریدے کی رپورٹ کے مطابق دنیا میں دولت کی مالیت میں تین گنا اضافہ ہوا ہے۔ کاروبار میں اضافے، معاشی ترقی اور زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافے سے چین نے سب سے زیادہ دولت جمع کرنے کے میدان مار لیا ہے اور اس نے امریکا کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔