توہینِ عدالت کیس،عمران خان کو شواہد پر جواب دینےکی مہلت

07:57 AM, 18 Nov, 2022

احمد علی
سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے توہینِ عدالت کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) اور سابق وزیر اعظم عمران خان کو شواہد پر جواب دینے کے لیے مہلت دے دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پاکستان عمر عطاء بندیال نے توہینِ عدالت کیس کی سماعت کی۔ وزارتِ داخلہ کے وکیل نے عمران خان کے جواب پر عدالت میں ویڈیوز اور دستاویزی شواہد جمع کروا دیے ہیں۔عمر عطاء بندیال کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ توہینِ عدالت کا اختیار محتاط ہو کر استعمال کرتی ہے اور اگر ہمارے احکامات کی توہین ہو تو پھر بھی کارروائی کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے تفصیلی جواب جمع کرا دیا ہے، ان کی جانب سے اس بات کی امید کی گئی کہ انہوں نے درست اور حقائق پر مبنی جواب جمع کرایا ہو گا اور ہم فی الحال کوئی حکم جاری نہیں کر رہے۔ عدالتِ عظمیٰ نے سابق وزیر اعظم عمران خان کو شواہد پر جواب دینے کا وقت دیا ہے اور کیس کی سماعت کو آئندہ ہفتے تک کے لئے ملتوی کر دیا ہے۔
مزیدخبریں