سندھ حکومت نے سرکاری ظہرانے، عشائیے، اور ہائی ٹی پر پابندی لگا دی

11:03 AM, 18 Nov, 2022

احمد علی
کراچی : سندھ حکومت نے سرکاری اخراجات میں کمی لانے کی ہدایات کرتے ہوئے سرکاری ظہرانے، عشائیے اور دیگر تقریبات پر مکمل پابندی عائد کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ میں سیلابی صورتحال سندھ حکومت نے شاہی خرچے کم کرنے کی ہدایات جاری کردیں، سندھ حکومت نے سرکاری ظہرانے، عشائیے، اور ہائی ٹی پر پابندی لگا دی ہے۔ حکومت نے سرکاری افسران کو 10 فیصد یوٹیلٹی اخراجات بھی کم کرنے کی ہدایت کی ہے، سرکاری ملازمین کو 40 فیصد پیٹرول کی کمی یقینی بنانے کا بھی حکم دیا گیا ہے اس کے علاوہ سرکاری آفس کے فرنیچر کی خریداری پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔ صوبے میں غیر ضروری عملہ ، ڈیلی ویجز ملازمین کے بھرتی کرنے پر بھی پابندی عائد کردی گئی ۔ محکمہ خزانہ نے ہدایت جاری کی ہے کہ غیر ضروری اجلاسوں کے لئے سفر نہ کیا جائے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ زوم اور وڈیو لنک کو سرکاری دفاتر میں پروموٹ کیا جائے۔
مزیدخبریں