تیندوا گھر میں گھس آیا، پالتو کتے پر حملہ کرنے کی ویڈیو سامنے آگئی

12:06 AM, 18 Nov, 2024

ویب ڈیسک:(محمدساجد)بھارت کی ریاست راجستھان کے علاقہ ماؤنٹ ابو  کے ایک گھر میں تیندوا گھس آیا جس نے وہاں موجود پالتو کتےپر حملہ کردیا، واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آچکی ہے۔

تفصیلات کےمطابق سی سی ٹی وی فوٹیج میں ایک کالا کتا دکھایا گیا ہے، جو گھر کے باغیچے میں گھوم رہا ہے، اچانک پیچھے سے ایک تیندوا احاطے کی باؤنڈری وال کو پھلانگ کر گھر میں گھس آیا جس نے پالتو کتے کو دیکھتے ہی اس پر حملہ کردیا۔

وائرل ویڈیو میں تیندوے کو کتے کی گردن کاٹتے اور پکڑے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، کتے نے خود کو تیندوے  کے چنگل سے آزاد کرانے کے لئے کوشش کی مگر تیندوے نے اس کو فوراً نہیں چھوڑا، کچھ سیکنڈ کی جدوجہد کے بعد پالتو کتا خود کو آزاد کرانے میں کامیاب ہوگیا، کتے کی  چیخیں سن کر خاتون نے دروازہ کھولا اور اس کو اپنے ساتھ اندر  لے گئی تب تک  تیندو وہاں سے جاچکا تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ خاتون جس کی بعد میں شناخت مالا کماری کے نام سے ہوئی، اس گھر کی مالکہ ہے، جسے بطور ادائیگی مہمان رہائش کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔

 

مزیدخبریں