بلاول بھٹوکےگلے شکوے،اسحاق ڈار کو تحفظات دور کرنیکی ذمہ داری مل گئی

11:19 AM, 18 Nov, 2024

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے تحفظات دور کرنے کی ذمے داری نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کو سونپ دی.

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے شکوے شکایات،حکومت نے چیئرمین پیپلزپارٹی کو منانے کی ٹھان لی، ذمہ داری بھی سونپ دی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف نے اسحاق ڈار کو پیپلز پارٹی کی قیادت سے رابطہ کرنے اور اتحادی جماعت کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت کی ہے،نائب وزیر اعظم جلد ہی   بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کریں گے،وزیراعظم کے مشیر قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک  نے گزشتہ روز تصدیق کی۔

بلاول بھٹو کی جانب سے بعض امور پر تحفظات سامنے آنے پر   اسحاق ڈار کو خصوصی ٹاسک سونپا گیا ہے،بلاول  بھٹو نے مسلم لیگ (ن) پر 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے بعد وعدوں سے انحراف کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔

مزیدخبریں