زہریلاکھاناکھانےسےمدرسے کی 25سےزائد طالبات ہسپتال پہنچ گئیں

02:57 PM, 18 Nov, 2024

ویب ڈیسک: فیصل آبادمیں  تھانہ مدینہ ٹاؤن کے علاقہ 204 چک میں  مدرسے کی  25سے زائد طالبات کی زہریلا کھانا کھانے سے حالت غیر ہو گئی جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ریسکیو1122 کی ٹیموں نے متاثرہ طالبات کو ہسپتال منتقل کردیا،204 چک میں واقع مدرسے میں طالبات نے گزشتہ شب گوشت کا سالن تیار کیا،کھانا کھانے سے طالبات  کو قے اور پیچش کی شکایات ہو گئی، ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر متاثرہ طالبات کو طبی امداد کے لیے  سول ہسپتال منتقل کر دیا۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے فوری نوٹس لے لیااور فوڈ سیفٹی ٹیموں کو سول ہسپتال پہنچ گئیں۔سول ہسپتال میں فوڈ سیفٹی ٹیم نے ڈاکٹرز اور لواحقین سے ملاقات کی اور ابتدائی رپورٹ جاری کردی۔

ترجمان فوڈ اتھارٹی  کا کہنا ہے کہ کسی بھی طلبہ نے باہر سے کوئی بھی کھانے کی چیز نہیں کھائی،مدرسے میں خود تیار کردہ کھانا کھانے سے طالبات کی طبیعت خراب ہوئی،کھانا کھانے سے طالبات کو پیٹ میں درد اور ڈی ہائڈریشن ہوئی۔

ترجمان فوڈ اتھارٹی کا مزید کہنا ہے کہ فوڈ سیفٹی ٹیم نواحی علاقے میں واقع مدرسے کیلئے روانہ ہوگئی اور  کچن کا تفصیلی معائنہ کریں گی۔مدرسے اور ہسپتال میں مکمل تحقیقات کے بعد تفصیلی رپورٹ جاری کی جائے گی۔

مزیدخبریں