ڈسکوز ملازمین کا سالانہ 14 ارب سے زائد کی مفت بجلی استعمال کرنے کا انکشاف

03:02 PM, 18 Nov, 2024

ویب ڈیسک: عوام کےلئے بجلی فی یونٹ 60 روپے سے متجاوز  تو بجلی فراہم کرنے والی کمپنیوں کے ملازمین کو اربوں روپے کی مفت بجلی کی فراہمی جاری ہے۔ سالانہ 600 ارب روپے کے خسارہ کا شکار بجلی کے شعبہ میں اربوں روپے کا مفتہ چلنے لگا۔

تفصیلات کے مطابق مفت بجلی استعمال کرنے والوں میں حاضر سروس کے ساتھ ساتھ ریٹائرڈ ملازمین بھی شامل تھے۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان کے تمام ڈسکوز ملازمین سالانہ 14 ارب 15 کروڑ 98 لاکھ روپے کی مفت بجلی استعمال کرتے ہیں۔ 9   ڈسکوز ملازمین کو مفت دی گئی بجلی کی ہوشربا تفصیلات سامنے آگئیں۔

دستاویز کے مطابق سال 2023-24 میں ملک بھر کے 1 لاکھ 88 ہزار 151 ڈسکوز ملازمین نے 14 ارب 15 کروڑ کی بجلی استعمال کی۔ ڈسکوز ملازمین نے گزشتہ سال 34 کروڑ 87 لاکھ 66 ہزار یونٹس بجلی استعمال کئے۔ گریڈ 16 کے 15 ہزار 394 ملازمین نے 1 ارب 86 کروڑ روپے سے زائد کی بجلی استعمال کی۔ 

دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ گریڈ 11 کے 30 ہزار859 ملازمین نے 1 ارب 82 کروڑ روپے کی بجلی استعمال کی۔ گریڈ 17 کے 9  ہزار 91 ملازمین نے 1 ارب 56 کروڑ روپے کی بجلی استعمال کی۔ گریڈ 9 کے 33 ہزار 963 ملازمین نے 1 ارب 41 کروڑ روپے کی بجلی استعمال کی۔ گریڈ 7 کے 25 ہزار 65 ملازمین نے 1 ارب 30 کروڑ روپے کی مفت بجلی استعمال کی۔

دستاویز میں انکشاف ہوا ہے کہ گریڈ 18 کے 3209 ملازمین نے 81 کروڑ روپے کی بجلی استعمال کی۔ گریڈ 19 کے 1754 ملازمین نے 55 کروڑ 20 لاکھ کی بجلی استعمال کی۔ گریڈ 20 کے 1473 ملازمین نے 48 کروڑ 70 لاکھ روپے کی بجلی استعمال کی۔ گریڈ 21 کے 82 ملازمین نے 7 کروڑ 74 لاکھ روپے کی مفت بجلی استعمال کی۔

لیسکو کے 35 ہزار آٹھ سو 52ملازمین نے دو ارب 68کروڑ 43لاکھ  سے زائد کی بجلی استعمال کی۔ گیپکو کے 19ہزار 984ملازمین  نے ایک ارب 30کروڑ 98لاکھ سے زائد کی بجلی استعمال کی۔ فیسکو کے 28ہزار 506ملازمین نے دو ارب 12کروڑ 51لاکھ سے زائد کی بجلی استعمال کی۔ آئیسکو 20ہزار 371ملازمین نے ایک ارب 55کروڑ سے زائد کی بجلی استعمال کی۔ میپکو کے 26ہزار 386ملازمین نے دو ارب 8کروڑ 38لاکھ سے زائد کی مفت بجلی استعمال کی۔ 

پیسکو کے 32ہزار 788ملازمین نے دو ارب 13کروڑ 67لاکھ سے زائد کی بجلی استعمال کی۔ حیسکو کے 10ہزار تین سو 40ملازمین نے ایک ارب 19کروڑ 27لاکھ کی مفت بجلی استعمال کی۔ سیپکو کے 8ہزار 313ملازمین نے 65کروڑ 79لاکھ روپے کی مفت بجلی استعمال کی۔ کیسکو کے 5ہزار 604ملازمین نے 36کروڑ 36لاکھ روپے سے زائد کی مفت بجلی استعمال کی۔

گریڈ ایک سے4 کے ملازمین ماہانہ 100 یونٹس استعمال کرسکتے ہیں۔ گریڈ 5 سے 10 کے ملازمین 150،گریڈ 11 سے 15 کے ملازمین 200 یونٹس استعمال کرسکتے ہیں۔ گریڈ 16 کے ملازمین 300، گریڈ 17 کے 450 یونٹس ماہانہ استعمال کرسکتے ہیں۔ گریڈ 18 کے ملازمین 600،گریڈ 19 کے 880 یونٹس استعمال کرسکتے ہیں۔ گریڈ 20 کے 1100 اور گریڈ 21 کے 1300 یونٹس استعمال کرسکتے ہیں۔

مزیدخبریں