عمرہ پر جانے سے قبل زائرین سے بھیک نہ مانگنے کا بیان حلفی لینے کا فیصلہ

03:30 PM, 18 Nov, 2024

(ویب ڈیسک )   عمرے کے بہانے سعودی عرب جانے والے بھکاری مافیا کے خلاف سخت اقدامات کا فیصلہ کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق  وزارت مذہبی امور کی جانب سے بھکاریوں کے خلاف بڑا ایکشن لیا جائے گا۔بھکاریوں کو حجاز مقدس جانے سے روکنے کے لیے سخت قوانین پر مشتمل عمرہ پالیسی کی تیاری جاری  ہے۔

وزارت مذہبی امور نے تجویز دی ہے کہ   عمرہ پر جانے سے قبل زائرین سے بھیک نہ مانگنے کا بیان حلفی لیا جائے۔وزارت نے سفارش کی ہے کہ  بیان حلفی کی خلاف ورزی پر سخت قانونی کارروائی کی جائے۔

ذرائع کا کہنا  ہے کہ   ٹور آپریٹر سے بھی عمرہ زائرین سے متعلق بیان حلفی لیا جائے گا۔بھیک سے روکنے کے لیے عمرہ زائرین اکیلے نہیں گروپ کے ساتھ ہی عمرہ کرسکیں گے ، سعودی عرب سےعقیدت و احترام کا رشتہ، بھکاری مافیا کے سبب امیج خراب ہو رہا ہے۔

پاکستانی بھکاری عمرے کے بہانے  حجاز مقدس میں بھیک مانگتے ہیں۔ سعودی عرب میں عمرہ زائرین کے لیے بینک اکاؤنٹ سٹیٹمنٹ،آمدن، ٹیکس اور جائیداد سے متعلق دستاویزات کی ضرورت نہیں ہوتی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ  سعودی حکومت پاکستانی بھکاریوں کی بڑھتی تعداد پر تشویش کا اظہار کر چکی ۔

مزیدخبریں