مقتولہ زہرہ کی پوسٹمارٹم رپورٹ تیار، تہلکہ خیز انکشافات سامنے آگئے

07:51 PM, 18 Nov, 2024

ویب ڈیسک: سسرالیوں کے ہاتھوں قتل ہونے والی زہرہ کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ تیار کرلی گئی تاہم فرانزک رپورٹ آنے میں 10 سے 15 دن لگیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ڈسکہ کے کوٹلی مرلاں میں سسرالیوں کے ہاتھوں بہو کے بہیمانہ قتل کی تحقیقات جاری ہے، ایم ایس سول ہسپتال نے بتایا کہ مقتولہ زہرہ کے پوسٹ مارٹم کی ابتدائی رپورٹ تیار کرلی گئی اور لاش کے ٹکروں کی شناخت کے لئے الگ الگ ڈی این اے کروائے جا رہے ہیں، فرانزک رپورٹ سے پتہ چلے گا قتل گلا گھونٹ کر کیا گیا یا نہیں؟

یہ بھی پڑھیں: مشہورٹک ٹاکر سومل راجپر کی بھی نازیبا ویڈیو لیک

دوسری جانب زہرہ قتل کیس میں ملزمہ صغراں، یاسمین، عبداللہ اور کرائے کے قاتل نوید کو ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا، عدالت نے چاروں ملزمان کا چارروزہ ریمانڈ منظورکرلیا اور 22 نومبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔

گذشتہ روز زہرہ قتل کیس میں پولیس نے تفتیش کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے قاتل ساس کی دوسری بیٹی، اسکے بیٹے سمیت مزید چار رشتہ داروں کو حراست میں لیا تھا،پولیس نے مرکزی ملزمہ صغراں کی دوسری بیٹی صبا اور اس کے بیٹے قاسم کو بھی حراست میں لیا جبکہ دیگر ملزمان میں کوٹلی مرلاں کا شبیر اور وزیر آباد کا اذان علی ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ مقتولہ کا خاوند سعودی عرب سے پاکستان واپس آگیا تھا، مقتولہ کے خاوند سے پوچھ گچھ نہیں کی ، ضرورت ہوگی تو موقف لیں گے، تاہم گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور مزید شواہد اکٹھے کر رہے ہیں۔

پولیس کو دیے گئے بیان میں اعتراف جرم کرتے ہوئے مرکزی ملزمہ سگی خالہ،ساس صغراں نے کہا تھا کہ حسد اور نفرت میں بہو کو قتل کیا، بہو زارا پر لگائے گئے کردار کشی کے الزامات جھوٹے ہیں،مجھ سے غلطی ہوگئی، سب میرا قصور ہے، میری بیٹی، پوتا اور رشتہ دار بھی میری وجہ سے مصیبت میں پھنسے۔

دل دہلا دینے والے بیان میں ملزمہ صغراں کا کہناتھا کہ زارا کو ملزم نوید نے منہ پر تکیہ رکھ کر قتل کیا اور میں نے اُس کی ٹانگیں پکڑیں تھیں،  اُس کے بعد نوید لاش کو اٹھا کر واش روم لے گیا جہاں ٹکڑے کئے، قتل سے چند روز قبل بازار سے خود جاکر چھڑیاں، ٹوکے خرید کر لائی۔

مزیدخبریں