(ویب ڈسیک ) وزیر اعظم شہباز شریف نے بنگلہ دیش میں ڈینگی سے ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے ایکس پر بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر محمد یونس کے نام پیغام میں کہا کہ بنگلہ دیش میں ڈینگی کی وباء کے باعث قیمتی جانوں کے نقصان پر سخت افسوس ہے، پاکستان اس مشکل وقت میں بنگلہ دیش میں اپنے بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ یکجہتی کے لیے کھڑا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم ہر ممکن مدد کے لیے تیار ہیں۔