’ حکومت کے اقتدار میں رہنے سے معیشت مزید تبا ہ ہو گی ‘

05:36 AM, 18 Oct, 2021

احمد علی

لاہور(پبلک نیوز)‌اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا ہے کہ یہ حکومت ناکام ہوچکی ہے۔یہ حکومت جتنی دیر اقتدا ر میں رہے گی اکانومی اور تباہ ہوگی۔

پٹرول کی بڑھتی قیمتوں سے متعلق صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اس سے بڑی تباہی کیا ہو سکتی ہے ۔ یہ حکومت ناکام ہوچکی ہے۔اس موقع پر حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ حکومت ڈینگی کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہو گئی ہے، ہم نے دن رات محنت کر کے ڈینگی کو کنٹرول کیا تھا، مہنگائی کے خلاف سڑکوں پر نکلیں گے، مہنگائی کے باوجود آئی ایم ایف نے نئے ٹیکسز لگانے کا کہا ہے، ادویات عوام کی پہنچ سے دور ہو چکی ہیں.

اس سے قبل احتساب عدالت میں آشیانہ ہاؤسنگ سوسائٹی سکینڈل کیس اور رمضان شوگر ملز کیس کی سماعت ہوئی. عدالت نے آئندہ سماعت پر نیب ترمیمی آرڈیننس سے متعلق دلائل طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 05 نومبر تک ملتوی کر دی. دوران سماعت شہباز شریف نے عدالت سے استدعا کی کہ میرا آج قومی اسمبلی کا اجلاس ہے، میں احترام کے طور پر عدالت میں پیش ہوا ہوں . عدالت نے پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ کیا آج گواہ موجود ہے، جس پر انہوں نے جواب دیا جی گواہ موجود ہے.

شہباز شریف کے وکیل کا کہنا تھا کہ نیب ترمیمی آرڈیننس کے بعد گواہوں کے بیان قلمبند نہیں کیے جا سکتے، قانون کے مطابق چھ ماہ تک آرڈیننس کا وقت ہے. عدالت نے حاضری کے بعد شہبازشریف اور حمزہ شہباز کو جانے کی اجازت دے دی.

مزیدخبریں