مریم نواز اپنے پاؤں پر کلہاڑی ماررہی ہیں: شیخ رشید
11:11 AM, 18 Oct, 2021
اسلام آباد( پبلک نیوز)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مریم نواز اپنے پاؤں پر کُلہاڑی ماررہی ہیں. اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ نے اپوزیشن پر سخت تنقید کی، ان کا کہنا تھا کہ عمران خان خوش قسمت ہیں کہ انہیں اتنی نالائق اپوزیشن ملی، مریم نواز اداروں کے خلاف جو بیانات دے رہی ہیں، پاؤں پر کُلہاڑی ماررہی ہیں. وزیرداخلہ شیخ رشید نے مزید کہا مریم نواز اپنے لیے خود گڑھے کھود رہی ہیں، ن لیگ کی پچھلی حکومت جانے میں بھی مریم نواز کا کردار تھا، کنویں کے مینڈکوں کی سیاست کا دور ختم ہوگیا، پی ڈی ایم مرا ہوا سیاسی ہاتھی ہے، وزیراعظم مہنگائی میں کمی لانے کی پوری کوشش کررہے ہیں۔