فیس بک کا اپنی سروس ’انسٹنٹ آرٹیکلز‘ کو بند کرنے کا فیصلہ

11:55 AM, 18 Oct, 2022

احمد علی
میٹا نے 7 سال بعد اپنی سروس ’انسٹنٹ آرٹیکلز‘ کو بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ میٹا نے 7 سال تک فوری خبروں اور گردش کرتی مضمون نما فہرستوں کی سروس کی تواتر کے ساتھ فراہمی کے بعد، آخر کار اپنی سروس ’انسٹنٹ آرٹیکلز‘ کو بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔جو اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ میٹا نے اب ’ویڈیو‘ کو اپنا محور بنا لیا ہے۔ ترجمان میٹا نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پبلشرز کو مطلع کر دیا گیا ہے کہ اپریل 2023 کے وسط سے میٹا انسٹنٹ آرٹیکلز کو سپورٹ کرنا ختم کر دے گا۔ انہوں نے کہا کہ پبلشرز کے پاس متبادل تلاش کرنے کے لیے 6 ماہ کا وقت ہے، تاہم انسٹنٹ آرٹیکلز سے جڑی وہ ٹریفک جو فیس بک پر رہے گی، وہ پبلشر کے ویب پیج پر ہی جائے گی۔ میٹا کے مطابق یہ سروس اب فیس بک کے لیے کوئی کاروباری کشش نہیں رکھتا۔ترجمان میٹا نے کہا کہ فیس بک ’فیڈ‘ میں نیوز آرٹیکلز کے لنکس والی پوسٹس اس وقت بہت ہی کم دیکھی جا رہی ہیں، دنیا بھر سے یہ تعداد 3 فی صد سے بھی کم رہ گئی ہے۔
مزیدخبریں