انٹربینک میں ڈالر 82 پیسے مہنگا ہوگیا
02:29 PM, 18 Oct, 2022
کراچی : انٹربینک میں ڈالر کے بھاؤ میں مسلسل پانچویں روز اضافہ ہوا ہے۔ روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافےکا سلسلہ جاری ہے، انٹربینک میں ڈالر 82 پیسے مہنگا ہوا ہے، انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالرکا بھاؤ 219 روپے 71 پیسے ہے۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 50 پیسے مہنگا ہوگیا ہے، اوپن مارکیٹ میں ڈالرکا بھاؤ 226 روپے 20 پیسے ہے۔ گزشتہ روز امریکی ڈالر 218 روپے 89 پیسے پر بند ہوا تھا۔