اسرائیلی سفاکیت کی انتہا،اسپتال پر فضائی حملہ،800 افراد شہید

01:03 PM, 18 Oct, 2023

احمد علی
غززہ: جنگی جنون میں مبتلا اسرائیل نے سفاکیت کی انتہا کر دی، صہیونی فوج نے غزہ کے ہسپتال پر بمباری کر کے علاج معالجے کیلئے موجود 800 سے زائد فلسطینیوں کو شہید کر دیا گیا ہے جب کہ سیکڑوں شہری شدید زخمی ہیں۔ اسرائیل کے فضائی حملے میں ہسپتال کی عمارت زمین بوس ہو گئی، حملے کے بعد ہرطرف و چیخ و پکار سنائی دیتی رہی، حملے میں شہید ہونے والوں میں مریض، ڈاکٹرز اور نرسنگ سٹاف شامل ہے، متعدد زخمیوں کی حالت نازک ہونے کی وجہ سے شہادتیں بڑھنے کا خدشہ ہے، نشانہ بننے والے ہسپتال میں ہزاروں شہری علاج معالجے اور پناہ لینے کیلئے موجود تھے، قابض فوج نے اقوام متحدہ کی پناہ گاہ پر بھی فضائی حملہ کیا۔ فلسطینی اتھارٹی (PA) کے صدر محمود عباس نے غزہ میں الاحلی عرب ہسپتال پر اسرائیلی فضائی حملے کے بعد 3 روزہ سوگ کا اعلان کر دیا، مختلف سیاسی دھڑوں نے بھی مغربی کنارے میں فلسطینیوں سے ہسپتال پر مہلک اسرائیلی حملے کے خلاف بدھ کو تجارتی ہڑتال کرنے کی اپیل کی ہے۔
مزیدخبریں