فیصل آباد کی 4 بڑی سڑکوں کی تعمیر و مرمت اور ری ماڈلنگ کی منظوری
06:44 PM, 18 Oct, 2023
فیصل آباد: فیصل آباد کی 4بڑی سڑکوں کی تعمیر و مرمت اور ری ماڈلنگ کی منظوری دے دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے فیصل آباد کی چار بڑی سٹرکوں کی تعمیر ومرمت اور ری ماڈلنگ کی منظوری دے دی.سرگودھا روڑ، جھنگ روڑ، سمندری روڑ کی تعمیر ومرمت کے لئے فوری پلان طلب کرلیا۔ وزیراعلی محسن نقوی کی زیر صدارت کمشنر آفس میں اعلی سطح اجلاس میں فیصل آباد شہر کی سٹرکوں کا پیچ ورک کرنے کی بھی منظوری دے دی۔وزیراعلی محسن نقوی نے فیصل آباد کی سٹرکوں کی تعمیر ومرمت کے لئے فنڈز کے اجراء کی ہدایت کردی۔کمشنر فیصل آباد ڈویژن آئندہ چند روز میں روڑز کی تعمیر ومرمت اور ری ماڈلنگ کا پلان پیش کریں گی۔ صوبائی وزیر اطلاعات عامرمیر، آئی جی پنجاب، چیئرمین پلاننگ اینڈڈویلپمنٹ بورڈ، سیکرٹریز تعمیرات ومواصلات، لوکل گورنمنٹ، اطلاعات، پی اینڈ ڈی، صحت،کمشنر فیصل آباد،سی پی او، ڈپٹی کمشنر اوراعلی حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔