ویب ڈیسک: توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ضمانت کی درخواست 22 اکتوبر کو سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بشریٰ بی بی کی ضمانت کی درخواست مقرر کرنے کی کازلسٹ جاری کردی۔ توشہ خانہ ٹو کیس میں بشری بی بی کی درخواست ضمانت 22 اکتوبر کو سماعت کے لیے مقررکردی گئی۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب ضمانت کی درخواست پر سماعت کریں گے۔ عدالت نے ایف آئی اے کو نوٹس جاری کررکھا ہے۔
یاد رہے کہ اسپشل جج سینٹرل نے بشریٰ بی بی درخواست ضمانت مسترد کردی تھی۔ گزشتہ سماعت جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی طبیعت ناسازی کے باعث نہ ہو سکی تھی۔