طلبا کا احتجاج، شکیب الحسن کا انکار، پروٹیز کیخلاف ٹیسٹ نہیں کھیلیں گے

11:46 AM, 18 Oct, 2024

ویب ڈیسک : طلبانے احتجاج کی دھمکی دیدی ، بنگالی اسٹار کرکٹر شکیب الحسن نے کہا ہے کہ اب ڈھاکاجانے کا کوئی امکان نہیں ، ۔ سابق کپتان اور پریمئیر آل راؤنڈر نے خواہش ظاہر کی تھی کہ وہ جنوبی افریقہ کے خلاف اپنا آخری ٹیسٹ ڈھاکا میں کھیلنا چاہتے ہیں ۔

 رپورٹ کے مطابق شکیب الحسن کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش میں احتجاجی مظاہرے ختم ہونے کے  کوئی آثار نہیں جبکہ طلبا نے ان کے خلاف احتجاج کااعلان کیا ہے ۔ 

شکیب الحسن نے حال ہی میں بھارت کے خلاف دو میچوں کی سیریز میں پرفارم کیا ہے ۔۔ شکیب الحسن کی وجہ سے اس وقت ڈھاکہ میں مظاہرے ہو رہے ہیں۔ 

بنگلہ دیش کے لیجنڈ کو پروٹیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے ٹیم کے اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے، جو  ممکنہ طور کرکٹ  طویل ترین فارمیٹ میں ان کا آخری ٹیسٹ ہونے جا رہا تھا۔

ESPNcricinfo سے بات کرتے ہوئے، شکیب نے تصدیق کی ہے کہ انہیں یقین نہیں ہے کہ آیا وہ اپنے آخری ٹیسٹ کے لیے شہر کا سفر کریں گے۔

اس سے قبل شکیب الحسن نے بنگلہ دیش آنے پر اپنی حفاظت کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا تھا۔ 

یادرہےشکیب اپنے آبائی شہر مگورا سے رکن پارلیمنٹ بھی تھے۔ شکیب بھی ان 147 افراد میں سے ایک تھا جنہیں مبینہ طور پر قتل کی ایف آئی آر میں نامزد کیا گیا تھا۔

 دوسری طرف بنگلہ دیش کے چیف سلیکٹر غازی اشرف حسین نے کہا ہے کہ انہیں شکیب کے بارے میں بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) سے کوئی ہدایات نہیں ملی ہیں۔

اس ہفتے کے شروع میں، سلیکٹر حنان سرکار نے کہا تھا کہ انہوں نے حکام کی جانب سے گرین سگنل ملنے کے بعد آل راؤنڈر کا انتخاب کیا۔

 تاہم "میرپور چھترو جنتا"  طلبا گروپ نے بی سی بی کو مطلع کیا کہ اگر وہ ڈھاکہ میں اپنا آخری ٹیسٹ کھیلنے گئے تو شکیب کی اسٹیڈیم میں موجودگی پر بھی احتجاج کریں گے۔

نوجوانوں اور کھیلوں کے مشیر آصف محمود نے ایک بیان میں کہا ہے کہ انہوں نے شکیب کو مشورہ دیا ہے کہ وہ "ناخوشگوار حالات سے بچنے" کے لیے گھر واپس نہ جائیں۔

بنگلہ دیش اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ 21 اکتوبر سے ڈھاکہ میں شروع ہوگا۔

مزیدخبریں